شائع 18 اگست 2016 02:06pm

لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپراے اسٹار از بورن میں ایک ساتھ

نیویارک :امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اور ہالی ووڈ اداکار بریڈلی کوپر ایک ساتھ ہالی ووڈ فلم اے اسٹار از بورن میں جلوہ گر ہونے جارہے ہیں۔

بلاک بسٹر بزنس کرنے والی ہالی فلم اے اسٹار از بورن سیریز میں ایک اور فلم کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔

سیریزکی نئی فلم میں امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا اور بریڈلی کوپر ایک ساتھ اے اسٹار از بورن میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہوں گے۔ فلم انیس سو سینتیس ،انیس سو چوون اور انیس سو چہتر کی بلاک بسٹر فلموں کا ری میک ہے۔ اے اسٹار از بورن میں لیڈی گاگا لیڈنگ رول میں ڈیبیو کررہی ہیں تو بریڈلی کوپر ہدایتکار کی حیثیت سے پہلی بار فلم میں اپنی خدمات دیں گے۔

فلم کا میوزک بھی گاگا خود کمپوز کریں گی۔ وارنر برادرز کے بینر تلے بننے والی فلم کی پروڈکشن آئندہ سال شروع ہوگی ۔

Read Comments