متحدہ کے بے گناہ کارکنان کی رہائی کے احکامات

شائع 18 اگست 2016 02:13pm

کراچی:وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کےاحتجاج کا نوٹس لے لیا۔آئی جی سندھ کو بے گناہ کارکنوں کی رہائی کی ہدایات کردی۔ پولیس نے گلستان جوہرسےگرفتارکونسلرز سمیت چھ افراد کوبے گناہ ثابت ہونے پررہا کردیا۔

وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کیا۔

ترجمان وزیر اعلٰی سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ دوران تفتیش بے گناہ ثابت ہونے والے کارکنوں کو رہا کردیا جائے۔مرادعلی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن سے بھی ٹیلی فون پررابطہ کیا ار انہیں آئی جی سندھ کو دی جانے والی ہدایات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں کسی سیاسی کارکنوں کو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

وزیر اعلٰی سندھ کی ہدایات کے بعد شارع فیصل پولیس کے ہاتھوں دو روز قبل گلستان جوہر بلاک سترہ سے گرفتار کئے گئے کنٹونمنٹ بورڈ کونسلر ذیشان بشیر سمیت چھ افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔

Read Comments