Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 40افراد کو حراست میں لے لیا ۔
رات گئے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھروں کی تلاشی لی گی،گھرگھر تلاشی کے دوران 40 افراد کو حرا ست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،زیرحراست افراد کے پاس سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
ادھر جمشید کواٹرز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کرمنل کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبصے سے اسلحہ،چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور اے ٹی ایم کارڈ برآمد کرلئے گئے۔