فنکشنل لیگ کے ایم پی اے امتیاز شیخ پیپلز پارٹی میں شامل

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 09:58am

کراچی:فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز شیخ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، انہیں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

فنکشنل لیگ کے اہم رہنما امتیاز شیخ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد کیا۔

 امتیاز شیخ وطن واپسی کے بعد پریس کانفرنس میں فنکشنل لیگ چھوڑنے کی وجوہات بتائیں گے اور اسمبلی رکنیت سے تحریری استعفیٰ بھی جمع کرائیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز شیخ کو سندھ میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔

Read Comments