Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ،جمعہ کے روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی،جس کی زد میں آکر باپ اور بیٹے سمیت خاندان کے 4افراد جاں بحق ہوگئے،جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی،زخمی خاتون اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ،واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔