باجوڑایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 08:16am

باجوڑ:باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ  کے دھماکا کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی فورسز اہلکار شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق، باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سالار زئی کے علاقے غنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کر رکھا تھا۔

 دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی فورسز اہلکارشہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

Read Comments