Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:نیب میں غیرقانونی تقرریوں پر ازخود نوٹس کی سماعت کیلئے بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کوہوگی ۔
چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قومی احتساب بیورومیں غیرقانونی تقرریوں پرازخود نوٹس کی سماعت 24 اگست کرے گا ۔ بینچ میں جسٹس قاضی فائزعیسی اورجسٹس فیصل عرب شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیوروکے چیئرمین اوراٹارنی جنرل کونوٹسزجاری کردیئے ہیں جبکہ وفاق اورنیب کومعاملے پرتفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔