وارشپ کی شمولیت سے پاک بحریہ کا دفاع مزید مستحکم ہوگا،نوازشریف

شائع 19 اگست 2016 08:15am

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وارشپ کی شمولیت سے پاک بحریہ کا دفاع مزید مستحکم ہوگا، انہوں نے فلیٹ ٹینکر کو آزادی کے مہینے میں پاکستان اور ترکی کے انجینئرز کی جانب سے تحفہ بھی قرار دیا۔

کراچی شپ یارڈ پر وارشپ فلیٹ ٹینکر کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف  نے کہا کہ وارشپ کا افتتاح اعزاز کی بات ہے، پاک بحریہ اورترکی کے انجینئرز وارشپ کی تیاری پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ وارشپ مقررہ مدت سے 2ماہ قبل لانچ کیا گیا،وارشپ کی شمولیت سے پاک بحریہ کا دفاع مزید مستحکم ہوگا۔

وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی تاریخ ثقافت اور مذہب کے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،وارشپ پاکستان اورترقی کی دوستی کی مثال ہے ، ترکی سے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

Read Comments