شائع 19 اگست 2016 09:27am

رنبیر نے کترینہ کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ سلمان جل گئے

ممبئی:بولی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور باربی ڈول کترینہ کیف کے درمیان علیحدگی نے ان کے مداحوں کو کافی اداس کردیا تھا۔

رنبیر نے کترینہ سے علیحدگی کی وجہ آج تک بیان نہیں کی ،لیکن اب انہوں نے اپنی خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق رنبیر کپور نے  ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ 'میں بہت ساری چیزوں کو لے کر بہت پریشان تھا،میرے متعلق بہت سی افواہیں میڈیا میں گرد ش کررہی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے میرے والدین بہت اہمیت رکھتے ہیں ،اور ان کے بعد کترینہ وہ واحد شخصیت تھیں جن کے میں بہت قریب تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 روز پہلے میڈیا میں اس خبر نے جگہ بنائی تھی کہ رنبیر نے کترینہ سے خفیہ ملاقات کی ہے،لیکن برفی اسٹار نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آخری بار فلم 'جگا جاسوس' کی شوٹنگ پر ملے تھے۔

خیال رہے کہ رنبیر سے علیحدگی کے بعد کترینہ ایک بار پھر اپنے پرانے دوست سلمان خان کے نزدیک آگئی تھیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ رنبیر کترینہ کے قریب آنے کے بعد سلمان کا ردعمل کیا ہوگا۔

Read Comments