وزیر اعظم نے مری میں جی پی او کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا

شائع 29 دسمبر 2015 01:10pm

مری:وزیراعظم نواز شریف نے مری میں جی پی او کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،کہتے ہیں کہ جووعدے کئے ہیں وہ پورے کئے ،ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے مری میں جی پی اوکی نئی عمارت کا افتتاح کردیا،عمارت کے باہر سیڑیوں پر بیٹھ کر عوام سے خطاب کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جووعدے کئے وہ پورے کئے۔ڈھائی سالوں میں لوڈشیڈنگ ہمیشہ کے لیے ختم کردیں گے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مری میں جنرل پوسٹ آفس کی عمارت کو انیس سو اکسٹھ کی طرز پربحال کر دیا،اتھارہ سو سڑسٹھ میں برطانوی راج میں بننے والی یہ عمارت افتاد زمانہ کے ہاتھوں متعدد باراکھاڑ پچھاڑ کا شکار رہی۔اس عمارت کی بحالی کے بعد اب سیاح دن بھر تفریحی مقامات کی سیر کے بعد جی پی او کی عمارت کی وسیع سیڑھیوں پر بیٹھ کر مری مال کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

وزیراعظم نے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مری کو اصل حالت میں واپس لے آئے ہیں۔ اسپتالوں کی تعمیرہماری ترجیح ہے،مری میں گیس بھی پہنچائیں گے۔

Read Comments