یکم ستمبرسےپٹرولیم مصنوعات 4.35 روپے فی لیٹرسستی ہونےکا امکان

اپ ڈیٹ 19 اگست 2016 10:53am

اسلام آباد:یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات 4روپے 35پیسے فی لیٹرسستی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ کے مطابق ،پٹرول 2روپے 60پیسے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسےاورہائی آکٹین 4روپے 35پیسے فی لٹرسستاہونے کا امکان ہے۔ مٹی کاتیل 3روپے اورلائٹ ڈیزل 2روپے 80پیسے  لٹرسستاہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، پٹرول سمیت دیگر مصنوعات پر پٹرولیم  لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرنے پر غور کررہی ہے۔

پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی بڑھنے سے حکومت کو ستمبر میں 6ارب روپے اضافی ریونیو ملے گا تاہم عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل نہیں ہوسکےگا۔

وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد 31اگست کو کرے گی۔

Read Comments