ممبئی :بھارتی اداکارہ اور سیاستدان جیابچن اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب ایک طالبعلم نے انکی تصویر کھینچنے کی کوشش کی۔ جیا بچن نے کہا کہ بھارتیوں کو تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔
ممبئی کے ایک کالج میں اداکارہ اور سیاستدان جیا بچن اپنی زندگی کے تجربات کے حوالے بات کرنے کیلئے ایک کانفرنس میں آئیں ۔
دوران گفتگو جیا بچن طلبا کی جانب سے تصاویر کھینچنے پر اچانک غصے میں آگئیں اور بات ادھوری چھوڑ کر طالب علموں کو خوب ڈانٹ دیا۔
جیا بچن نے ڈانتے ہوئے کہا کہ کیمرے کی فلیش لائٹ انکی آنکھوں میں چبھ رہی ہے یہ تہذیب کا بنیادی اصول ہے کہ کسی کی گفتگومیں خلل نہ ڈالا جائے اور ہم بھارتیوں کو شدت سے اسے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
جیا بچن نے غصے میں مزید کہا کہ والدین اور اساتذہ کو ضرورت ہے کہ وہ بچوں کو تمیز اور تہذیب سکھائیں کیونکہ ہمارے اندر ان چیزوں کی شدید کمی ہے۔