Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزارت داخلہ نے امریکی شہری میتھو بیرٹ کو ناپسندیدہ شخص قرار دیتے ہوئے ڈی پورٹ کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے۔
ایف آئی اے نے امریکی شہری میتھو بیرٹ کی امریکا واپسی سے متعلق دستاویزات تیار کرلی ہیں،جس کے بعد میتھو بیرٹ کو آج ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں امریکی شہری کو پاکستان میں ناپسندیدہ شخص قرار دیدیا ہے، میتھو بیرٹ کو پاکستان میں مشکوک سرگرمیوں کے باعث ناپسندیدہ شخص قراردیا گیا ہے۔