کراچی:پولیس مقابلے کے دوران5 افراد گرفتار

شائع 20 اگست 2016 07:20am

کراچی:کراچی کے علاقے لانڈھی 89 اور منگوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کراچی کے علاقے لانڈھی 89 کے قریب میبنہ پولیس مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر منگوپیر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Read Comments