Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ناراض ارکان کو آج بنی گالا طلب کر لیا، ناراض ارکان اپنے تحفظات پر مبنی ایجنڈا کپتان کو پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے ناراض اراکین سے رابطہ کیا اور ان کے تخفظات دور کرنے کے لئے انہیں بنی گالہ طلب کیا۔
ناراض اراکین سے آج عمر ان خان کی 4 بجے ملاقات متوقع ہے جس میں ناراض اراکین اپنے تحفظات چیئرمین کے سامنے رکھیں گے۔
ناراض اراکین میں داوڑ کنڈی، کرنل ر امیراللہ مروت، جنید اکبر،یاسین خلیل اور ساجد نواز سمیت دیگر شامل ہیں،ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔