بچوں کی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا ہے،خورشید شاہ

شائع 20 اگست 2016 11:10am

سکھر:اپوزشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سول اسپتال سکھر میں صرف دو بچے جاں بحق ہوئے، بچوں کی ہلاکتوں کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔

سول اسپتال سکھر میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کی خبر آج نیوز پر نشرہونے کے بعد صاحب اقتدار ہوش میں آگئے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے نوٹس لینے کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی سکھر کے سول اسپتال پہنچ گئے۔

شاہ صاحب نے اسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا ، اسٹور روم  گئے اور ادویات کا معائنہ کیا،ایم ایس ڈاکٹر ابوبکر شیخ نے اپوزیشن لیڈر کو بریفنگ بھی دی۔

صحافیوں سے گفتگو میں خورشید شاہ  کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں بچوں کی ہلاکتیں میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔

سکھر کا سول اسپتال واحد اسپتال ہے جہاں اندرون سندھ سمیت بلوچستان سے بھی مریض علاج معالجے کیلئےآتے ہیں مگر سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

Read Comments