پنجاب:غیر معیاری ادویات،ڈی آر اے کو خط ارسال

شائع 20 اگست 2016 01:36pm

لاہور:محکمہ صحت پنجاب نے دس فارماسیوٹیکل کمپنیز کے خلاف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا،خط میں کمپنیز کےلائسنس فوری طور پر منسوخ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پنجاب میں مختلف فارما سیوٹیکل کمپنیز کی جانب سے غیر معیاری ادویات سے تنگ آکر آخر کار محکمہ صحت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا،جس کے مطابق دس فارماسیوٹیکل کمنیز کے خلاف  فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق کمپنیز کو قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور معیار میں بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے مگر عملدرآمد نہیں کیا گیاتاہم میڈی ویز فارما،آرٹا لیبارٹری اور لاہورکیمیکل سمیت دیگر معروف فارماسیوٹیکل کمپنیز کے خلاف فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Read Comments