بان کی مون کشمیر پر بیان سفارتی کامیابی قرار

شائع 20 اگست 2016 04:45pm

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا بیان پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مذاکرات کرے۔

پاکستان مظلوم کشمیری بھائیوں کے درد کی آواز بن گیا،بھارتی ظلم وجبر کی گونج اب اقوام عالم کے فورم پر بھی سنی جانے لگی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے مسئلہ کشمیر کے بیان کو پاکستان کی سفارتی فتح قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوگیا ہے۔

بان کی مون نے گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے خط کا جواب دیا تھا جس میں مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھاکہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مذاکرات کرے۔

Read Comments