Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی انٹر بورڈ کے ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد کو گرفتار کرلیا ہے، دبیر احمد کو نتائج میں خرد برد کرنے کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمد کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کراچی میں کارروائی کی گئی، ڈپٹی کنٹرولر انٹربورڈ دبیر احمد کو ان کے رشتہ دار کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔
دبیر احمد اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں نامزد تھے، ان پر نتائج میں ردوبدل کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دبیر احمد گزشتہ 4روز سے غائب ہوگئے تھے، تاہم اینٹی کرپشن نے کارروائی کے بعد انہیں کراچی سے گرفتار کرلیا۔