Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ڈی جی رینجرز نے بھی کراچی میں بچوں کے اغواء سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا، میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواءسے متعلق الرٹ بے بنیاد ہے۔
ڈی جی رینجرز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی کے شہری افواہیں پھیلانےوالوں کی نشاندہی کریں،بے بنیاد خبریں پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز نے بچوں کو گھروں میں رکھنے کا الرٹ جاری نہیں کیا، رینجرز اور پولیس شہریوں کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔