Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ٹھٹہ:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ سول اسپتال کا دورہ کیا،مکلی میں تجاوزات اوراسپتال میں سہولیات کی عدم فراہمی پرڈپٹی کمشنرپربرہم ہوگئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نےٹھٹھہ سول اسپتال میں عملے کی حاضری اورمریضوں کا رجسٹرڈ بھی چیک کیا،اسپتال میں سہولیات کی کمی پروزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے صفائی کا نظام بہترکرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مکلی میں تجاوزات پرڈپٹی کمشنرٹھٹھہ سے سخت بازپرس کی،سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنرکوہدایت کی کہ تجاوزات کا خاتمہ کرکے انہیں رپورٹ پیش کی جائے،بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ سجاول کے دورے پرروانہ ہوگئے ۔