عمران خان کالاہورمیں کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ

شائع 21 اگست 2016 09:50am

اسلام آباد:عمران خان نے لاہور میں کراچی طرز کے آپریشن کا مطالبہ کردیا ہے۔ کہتے ہیں لاہورمیں سیاسی ٹارگٹ کلنگ خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب پولیس کو ن لیگ کا عسکری ونگ بنا دیا گیا ہے، لاہور میں بھی رینجرز آپریشن ضروری ہوگیا ہے ۔ شریف برادران کو جہاں سیاسی خطرہ ہوتا ہے وہاں گلوؤں کی طاقت استعمال کرتے ہیں ۔

 عمران خان نے لاہور میں جماعت اسلامی کے کارکن تنویر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس پی ٹی آئی کے دو کارکنان خرم اور عاطف کو بھی اسی طرح قتل کیا تھا۔

 کارکنوں کے قاتل آزاد گھوم رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔ لاہور میں حالات بہتر کرنے کے لیے رینجرز کراچی طرز کا آپریشن کرے۔

Read Comments