آخری وقت تک پارٹی کیلئے کام کروں گا،قائم علی شاہ

شائع 21 اگست 2016 01:36pm

گڑھی خدا بخش :سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ وہ آخری دم تک پیپلزپارٹی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ گڑھی خدا بخش پہنچے اور ذوالفقار علی بھٹو اور بےنظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی۔

حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپنے دور میں پورے سندھ کی بے لوث خدمت کی اور بے روزگاروں کو روزگار دیا۔ پارٹی پالیسی کا ہرحکم سر آنکھوں پرہے۔آخری وقت تک پارٹی کیلئے کام کروں گا۔

گڑھی خدا بخش میں حاضری کے بعد بعد قائم علی شاہ خیر پور گئے، جہاں مختلف سیاسی، سماجی ،تنظیموں، انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن و ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ کا استقبال کیا گیا۔

Read Comments