سیکیورٹی فورسز کی جگلوٹ کے علاقے میں کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار

شائع 21 اگست 2016 04:45pm

راولپنڈی:قانون نافذ کرنے والے اداروں اورخفیہ ایجنسیوں نے گلگت بلتستان میں کارروائی کے نتیجے میں دو دہشتگردوں کوگرفتارکرلیا۔ملزمان سے خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود برآمد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق جگلوٹ کے علاقے میں آپریشن کے دوران کارسوار دہشت گردوں سے پانچ رائفلز، دو کلاشنکوف، دو پستول، بارہ میگزینز، ہزاروں راؤنڈز، خودکش جیکٹ، دھماکا خیزمواد اور دو سو ستر ڈیٹونیٹرزقبضہ میں لے لیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کار سوار دہشت گرد بھاری تعداد میں اسلحہ و گولا بارود اندرون ملک لے جانا چاہتے تھے۔

Read Comments