Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
وزیراعظم نوازشریف آج سیالکوٹ لاہور موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 89کلومیٹر طویل موٹروے 43ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 2برس میں مکمل کی جائے گی۔
سیالکوٹ موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم نواز شریف رکھیں گے،موٹروے لاہوربائی پاس انٹرچینج سے شروع ہو کر سیالکوٹ کے مغرب میں تقریباً 15کلومیٹر کے فاصلے پر ختم ہوگی اور اسے کالا شاہ کاکو کے قریب ایم ٹو سے منسلک کیا جائے گا۔
موٹروے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے اشتراک سے تعمیر کرے گی ۔منصوبے سے لاہور اور سیالکوٹ کا سفر کرنے والے لاکھوں عوام مستفید ہوگیں۔