شائع 22 اگست 2016 06:05am

مومنہ مستحسن کے بارے میں چند دلچسپ حقائق

کوک اسٹوڈیو سیزن9 میں مومنہ مستحسن ایک خوشگوار اضافہ ہیں،جب سے کوک اسٹوڈیو میں مومنہ کی پرفارمنس نشر ہوئی ہے ،لوگ ان کے دیوانے بن گئے ہیں،مومنہ جتنا خوبصورت گاتی ہیں ،اتنی زیادہ خوبصورت نظر آتی ہیں۔

آئیے مومنہ مستحسن کے بارے میں جانتے ہیں چند دلچپ حقائق

٭مومنہ مستحسن امریکی نژاد پاکستانی سنگر  اور رائٹر ہیں ۔

٭مومنہ پیشے کے لحاظ سےانجنئیر ہیں ،جبکہ گلوکاری ان کا شوق ہے ۔

٭فرحان سعید کےمشہور ترین گانا'پی جاؤں'سے کون واقف نہیں ،لیکن اس گانے میں مومنہ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگا یا تھا  اور گانے کی لائنز  لکھی تھی،یہ بات آپ کو معلوم نہیں ہوگی۔

٭مومنہ فلم 'ایک ولن' کے گانے'آواری'کے ذریعے بولی وڈ میں قدم رکھ چکی ہیں۔

٭مومنہ جسٹن بیبر کی بہت بڑی مداح ہیں،انہیں سفر کرنا بیحد پسند ہے،اس کے علاوہ مومنہ کو بلیوں سے بہت لگاؤہے۔

آئیے دیکھتے ہیں مومنہ کی خوبصورت تصاویر

بشکریہ: mangobaaz.com,http://fashion360.pk/

Read Comments