شائع 22 اگست 2016 07:17am

ایک اور پاکستانی اداکارہ کی بولی وڈ میں دھماکے دار اینٹری

لاہور:پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی آرٹسٹ سنبل اقبال اپنی بہترین اداکاری کی بدولت پاکستانی عوام کے دل میں اپنی جگہ بنا چکی ہیں اور اب وہ کچھ نیا کرنے جارہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سنبل اقبال بولی وڈ میں قدم رکھنے جارہی ہیں،انہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک بڑا بریک ملا ہے،جو ان کے کیر ئیر کیلئے نہایت مفید ثابت ہوگا۔

سنبل نے بولی وڈ میں اپنی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے،جس میں وہ جینز اور ٹاپ میں نہایت خوبصورت نظر آرہی ہیں،سنبل  کے نئے انداز نے ان کی پوری شخصیت ہی بدل دی ہے۔

ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میرا کردار ایک پڑھی لکھی اور پیاری سی لڑکی کا ہے،جو کافی ماڈرن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کردار کے ذریعے مجھے کچھ نیا کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم کے نام کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے۔

Revealing to you the complete look of #SumbulIqbal from her debut film! The actress will be seen in a contemporary role. Here she's styled by @anilamurtaza and shot by @akifilyasofficial! 😍🔥😍

A photo posted by Fizzzzz Pakistan (@fizzzzzpk) on

Revealing to you the first look of #SumbulIqbal from her untitled debut film!

A photo posted by Fizzzzz Pakistan (@fizzzzzpk) on

بشکریہ: desifreetv.com

Read Comments