Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پاناما پیپرز کی تحقیقات اوروزیراعظم کی نااہلی سے متعلق تحریک انصاف اورجماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا ہے، جماعت اسلامی نے وکلاء کے احتجاج اور تحریک انصاف نے مشاورت کیلئے مؤخر کیا۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے پاناما پیپرز کی تحقیقات اور وزیراعظم کی نااہلی سےمتعلق سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔
جماعت اسلامی نے آج سپریم کورٹ میں درخواست دائرکرنا تھی، تاہم ملک بھرمیں وکلاء کی ہڑتال اورشہدا کوئٹہ کے لواحقین سے اظہاریکجہتی کیلئے سپرم کورٹ جانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔
جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ حتمی ہے پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے درخواست جلد دائرکی جائے گی ۔
جبکہ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات اور وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست تیارہے ۔ قانونی پہلوؤں پرمشاورت کیلئے ماہرین کا اجلاس منگل کو طلب کیا ہے جس میں درخواست کا ازسرنوجائزہ لیا جائے گا۔