سانحہ کوئٹہ کیخلاف پنجاب بھر میں عدالتی کارروئی کا بائیکاٹ

اپ ڈیٹ 22 اگست 2016 10:10am

لاہور:سانحہ کوئٹہ کیخلاف پاکستان بار کونسل کے اعلان پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے،وکلاء کی عدم پیشی پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سانحہ کوئٹہ کے خلاف پاکستان بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد ملک بھر کی طرح لاہور ہائیکورٹ سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ سمیت سیشن کورٹ،ضلعی کچہری،کینٹ کچہری،ماڈل ٹاون کچہری میں وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں پیش نہ ہونے پر ہزاروں مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔

جبکہ ہائیکورٹ میں فوری نوعیت کے مقدمات میں بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پیش ہورہے ہیں۔پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ واقع کے اصل مجرمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

Read Comments