Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے شہرکی صفائی کیلئے ڈی ایم سیزکو10دن کی ڈیڈلائن دیدی۔ مراد علی شاہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں کے آنے سے قبل شہرکوکچرے سے پاک کردیاجائے۔ ساحلی پٹی کو بھی صاف دیکھنا چاہتاہوں
کراچی کی صفائی کیلیے ایک اورڈیڈ لائن دیدی گئی،مرادعلی شاہ بھی اپنے پیشروقائم علی شاہ کے نقش قدم پرچل پڑے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھاکہ کراچی میں صفائی وستھرائی کے کاموں میں بتدریج بہتری نظرآئےگی۔ رواں سال شہرمیں 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبےمکمل کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بچوں کے اغواء کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے،محض افواہ سازی کے ذریعے خوف وہراس پھیلایا جارہاہے۔
اس سے قبل سندھ سیکریٹریٹ میں شہر کی صفائی وستھرائی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیربلدیات جام خان شورو،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ،کمشنرکراچی،ایڈمنسٹریٹرکےایم سی،ڈی ایم سیزاورڈسٹرکٹ کونسل کے حکام سمیت دیگرافسران شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نےحکام کو 10 روز کے اندر اندر شہر کو کچرے سے پاک کرنے کا حکم دیا۔