Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ساکران:ساکران میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے کالعدم بی ایل اے کے اہم کمانڈر رزاق مری دو ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
ایف سی حکام کے مطابق ،لسبیلا کے علاقے ساکران میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی،جس پر ایف سی اور حساس اداروں نےمشترکہ کارروائی کی،کارروائی میں کالعدم بی ایل اے کا اہم دہشت گرد رزاق مری 2ساتھیوں سمیت مارا گیا۔
ڈی ایس پی حب محمد جان کھوسو کے مطابق ،دہشت گرد صدر پاکستان ممنون حسین کے صاحبزادے پر قاتلانہ حملے میں ملوث تھے۔
ڈی ایس پی محمد جان کھوسو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 3سال قبل چینی انجینیئرز پر بھی حملہ کیا تھا۔مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔