Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
جہلم :جہلم کی مقامی عدالت نے سامیہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان چوہدری شاہد اورچوہدری شکیل کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ہے۔
سامیہ قتل کیس کی سماعت سول جج عبدالستار کی عدالت میں ہوئی ، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر مرکزی ملزمان چوہدری شاہد اور چوہدری شکیل کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر ملزمان کا عبوری چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 5ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔