بیڈمنٹن تمام عمر کے افراد کے درمیان ایک مشہور و معروف کھیل بن چکا ہے۔ یہ تفریح سے بھرپور بھی ہے اور اسے کھیلنا بھی آسان ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں بیڈمنٹن کھیلنا ہمارے لیے بہت سے فائدے رکھتا ہے، صرف جسمانی نہیں بلکہ ذہنی بھی۔
مضبوط پٹھے
بیڈ منٹن کھیلنا آپ کے پیٹ کے ، پینڈلیوں کےاور ران کےپٹھوں کو مضبوط کرتا ہے۔
کیلوریز گھٹنا
کوئی بھی ایک گھنٹا بیڈمنٹن کھیل کر 500کیلوریز تک گھٹا سکتا ہے۔
پھیپڑوں کی کارکردگی کی بہتری
بیڈمنٹن کھیلنے سے ہارٹ ریٹ بڑھتا ہےجو آپ کے پھیپڑوں کی کارکردگی کو بہتر کرتا ہے۔ کھیل میں کودنے سے، دوڑنے سے اور کھچاؤ سے وہ پٹھے جو سانس لینے میں مدد گار ہوتے ہیں ، ان کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔
نیند میں مددگار
مستقل بنیاد پر یہ کھیل کھیلنے سے آپ کی نیند میں بہتری آتی ہے اور آپ کے کام اور زندگی پر اثرانداز ہوتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
بیڈ منٹن کھیلنے سے ٹانگوں کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور آرتھرائٹس اور آسٹروپروسس جیسے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔
بشکریہ زی نیوز