نیویارک:تیس برس قبل ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم بلیڈ رنر کے سیکوئل کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں،جس میں ہیریسن فورڈ کے ساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جیرڈ لیٹو بھی نمایاں کردار میں دکھائی دیں گے ۔
انیس سو بیاسی کی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم میں مستقبل کا نقشہ پیش کیا گیا تھا۔کہانی میں جینیاتی انجیئرنگ کی مدد سے تیار کردہ روبوٹس دکھائے گئے تھےاور اب اس فلم کا دوسرا حصہ بھی تیار کیا جارہا ہے جس میں پہلے حصے کی طرح مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگے ہیریسن فورڈ اور انکا ساتھ دیں گے جیرڈ لیٹو ۔
بلیڈ رنر کی سیکوئل فلم اگلے برس اکتوبر میں بڑے پردے کی زینت بنے گی۔