نجی چینل پر حملہ ،وزیر اعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا

شائع 22 اگست 2016 03:04pm

اسلام آباد:وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں نجی چینل کے دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے ۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف نے اس حوالے سے رپورٹ بھی متعلقہ حکام سے طلب کرلی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے احکامات جاری کیے ہیں کہ حملے کے ذمے داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی واقعے کا نوٹس  لے لیا ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے میڈیا نمائندگان پر حملے کو ناقابل قبول قرار دیاہے۔

Read Comments