Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سیالکوٹ:وزیراعظم نوازشریف نے عوام سے فساد کی سیاست مسترد کرنے کی اپیل کردی۔نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا کنٹینرترقی اورخوشحالی کا کنٹینر ہے۔ ملک سے مایوسی کے اندھیرے چھٹ رہے ہیں۔ انہوں نے سیالکوٹ موٹروے کو وہاں کے لوگوں کے لئے تحفہ قرار دیا۔
سیالکوٹ میں موٹر وے منصوبے کے افتتاح کے موقع پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے سے سیالکوٹ پورے ملک سے منسلک ہوجائے گا۔خنجراب سے کراچی تک سڑکیں بنائی جارہی ہیں۔مخالفین ترقیاتی کاموں سے خائف ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔سی پیک منصوبہ جلد تکمیل کو پہنچ جائے گا۔انہوں نے دو ہزار اٹھارہ کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال قراردیا۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔ اور کہا کہ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی اقتدارتک نہیں پہنچ پاتے۔