Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اورعلامہ طاہر اشرفی اجلاس کے دوران دست و گریباں ہوگئے۔مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ کہ مولانا شیرانی بلوچستان سے غنڈے ساتھ لے کرآئے۔ انہیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔ مولانا شیرانی نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہر اشرفی نے ایجنڈے سے ہٹ کر بات کی۔اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، جس میں علامہ طاہراشرفی کے بیان پرکونسل کے کچھ اراکین نے بحث کرنے سے انکارکیا،اس معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی اورعلامہ طاہراشرفی میں تکرار ہوئی۔بات گریبان تک پہنچ گئی۔ علامہ طاہر اشرفی نے الزام عائد کیا کہ مولانا شیرانی بلوچستان سے غنڈے ساتھ لے کر آئے۔جنہوں نے میرا گریبان پکڑا اور بٹن بھی توڑے دیئے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناطاہراشرفی نے مطالبہ کیا کہ مولانا شیرانی کو فوری طور پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔ طاہراشرفی کے بعد مولانا شیرانی نے میڈیا سے بات کی،انہوں نے کہا کہ میں نے لڑائی نہیں کی۔ صرف طاہر اشرفی کو راستے سے ہٹنے کا کہا۔مولانا شیرانی نے کہا کہ علامہ طاہر اشرفی نے ایجنڈے سے ہٹ کر بات کی،جس پر بات بڑھی۔
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اورعلامہ طاہر اشرفی اجلاس کے دوران دست و گریباں ہوگئے۔مولانا طاہراشرفی نے کہا کہ کہ مولانا شیرانی بلوچستان سے غنڈے ساتھ لے کرآئے۔ انہیں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کے عہدے سے فوری ہٹایا جائے۔ مولانا شیرانی نے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہر اشرفی نے ایجنڈے سے ہٹ کر بات کی۔
اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، جس میں علامہ طاہراشرفی کے بیان پرکونسل کے کچھ اراکین نے بحث کرنے سے انکارکیا،اس معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی اورعلامہ طاہراشرفی میں تکرار ہوئی۔بات گریبان تک پہنچ گئی۔ علامہ طاہر اشرفی نے الزام عائد کیا کہ مولانا شیرانی بلوچستان سے غنڈے ساتھ لے کر آئے۔جنہوں نے میرا گریبان پکڑا اور بٹن بھی توڑے دیئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناطاہراشرفی نے مطالبہ کیا کہ مولانا شیرانی کو فوری طور پر چیئرمین کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔ طاہراشرفی کے بعد مولانا شیرانی نے میڈیا سے بات کی،انہوں نے کہا کہ میں نے لڑائی نہیں کی۔ صرف طاہر اشرفی کو راستے سے ہٹنے کا کہا۔
مولانا شیرانی نے کہا کہ علامہ طاہر اشرفی نے ایجنڈے سے ہٹ کر بات کی،جس پر بات بڑھی۔