Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے قائد سمیت دیگرملزمان کے 8مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیوایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریرکے27 مقدمات کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث 17 ستمبرتک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے ایم کیوایم قائد سمیت دیگرملزمان کے 8 مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کیلئے نامزد میئروسیم اختر اورروف صدیقی کوجیل سے پیش نہیں کیا گیا۔گزشتہ شب حراست میں لئے گئے قمرمنصور اورسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہاربهی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔