Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:ایف سی اورحساس اداروں کی کوئٹہ کے علاقے بارکھان میں کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
ایف سی اور حساس اداروں نے کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچالیا، ترجمان ایف سی کے مطابق ،ایف سی اور حساس اداروں نےچھپڑکے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحے میں 3 میزائل لانچرز،60 راکٹ کے گولے،40 مارٹر گولے،6 کلو گرام بارودی مواد اور 150 ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق، دہشت گرد 26 اگست کو نواب اکبر بگٹی کی برسی پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔