Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کورکمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختارنے ملاقات کی اورامن وامان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ ہاوس میں کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختارنے وزیراعلیٰ سندھ مراد علیٰ شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کے حوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو بھی ٹیلی فون کیا شہرمیں پولیس کاگشت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہرمیں امن وامان کی صورتحال کویقینی بنایا جائے اورکل ہونے میئرکےانتخاب میں تمام کونسلرزکوووٹ دینے کیلئے آنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مئیر،ڈپٹی میئراورچیرمین کے انتخابات کےپرامن انعقاد کویقینی بنایا جائے۔