Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے منگل کو بزنس ریکارڈر کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے بزنس ریکارڈر کی انتظامیہ سے سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
واضح رہے کہ پیر کو کراچی میں تین میڈیا ہاؤسز پر مشتعل ہجوم کے حملے اور توڑ پھوڑ کے بعد تمام میڈیا دفاتر پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔