سندھ :،میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کل ہونگے

شائع 23 اگست 2016 02:45pm

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں میئر ، ڈپٹی میئر اور ضلع کونسل کے چیرمینز کے انتخابات کل شڈیول کے مطابق منعقد ہونگے۔ سکھر اور خیرپور میں پیپلز پارٹی کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ کراچی اور حیدر آباد میں ایم کیو ایم کو اکثریت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے ایم سی اولڈ بلڈنگ ایم اے جناح روڈ پر صبح نو بجے شروع ہوگی جو بغیر کسی وقفہ کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔پولنگ بغیر کسی تعطل جاری رکھنے کیلئے متعلقہ اداروں کو خطوط جاری کردیئے ہیں۔

میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے  تین سو آٹھ منتخب بلدیاتی نمائندے حق رائے دہی استعمال کریں گے جب کیلئے مجموعی طور پر  چھ سو آٹھ بلیٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔شہر کی چھ ضعل کونسلز میں سے ضلع وسطی میں ایم کیو ایم کے ریحان ہاشمی بلامقابلہ چیرمین منتخب ہوچکے ہیں جبکہ دیگر پانچ ضلع کونسلز کیلئے پولنگ ڈپٹی کمشنر دفاتر میں صبح نو سے پانچ بجے تک ہوگی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر کی جانب سے ایم کیو ایم کے میئر کے لئے نامزد امیدوار وسیم اختر کو ووٹ کاسٹ کرنے کی غرض سے لانے کیلئے جیل سپریٹنڈنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہےجبکہ حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی انتخابات منعقد ہونگے۔

Read Comments