Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لندن :فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں ایم کیوایم لندن کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم لندن اور پاکستان الگ الگ نہیں،پارٹی پاکستان میں رجسٹرڈ ہے،قائدایم کیوایم پارٹی کے بانی ہیں۔
فاروق ستارکی تقریر پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن کے رکن مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم لندن میں نہیں پاکستان ہی میں رجسٹرڈ ہے،اور پارٹی قائد کی پوزیشن بھی اپنی جگہ موجود ہے،وہ پارٹی کے بانی ہیں۔
مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ قائد ایم کیوایم مائنس نہیں ہوئے،بیٹا جتنا بڑا ہوجائے،بیٹا رہی رہتا ہے،قائد پہلے بھی پارٹی کے فیصلے نہیں کرتے تھے۔
مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا دوٹکڑوں میں بٹنے کا تجزیہ غلط ہے،ایم کیوایم پاکستان اور لندن الگ نہیں۔