Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :ایم کیوایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور ہنگامہ آرائی کے بعد ایم کیو ایم کے عہدیداروں سمیت سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر دو مقدمات جبکہ آرٹیکل چھ کے تحت متحدہ قائد سمیت پانچ رہنماؤں اور پندرہ سو کارکنان پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان مخالف بیان اور کراچی میں ہنگامہ آرائی،ایم کیوایم قائد اور رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ روز ہونے والی صورتحال کے بعد رینجرز نے چن چن کر گرفتاریاں کیں،شہر کے مختلف علاقوں سے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لیا۔نارتھ کراچی سے قمر منصور، شاہد پاشا اور کنور نوید کو حراست میں لیا گیا۔
فاروق ستار اور خواجہ اظہار کو کراچی پریس کلب،عامر لیاقت کو آئی آئی چندریگر روڈ جبکہ عامر خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔
تمام افراد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور غداری کے مقدمات قائم کیئے گئے،تھانہ آرٹلری سمیت ملیر میں دو مقدمات درج ہوئے،جن میں متحدہ کے پانچ رہنماؤں سمیت پندرہ سوملزمان کو نامزد کیا گیا،تاہم کئی گھنٹوں کی حراست کے بعد آج صبح عامر خان، فاروق ستار اور عامر لیاقت کو رہا کردیا گیاجبکہ کنورنوید جمیل، قمر منصوراورشاہد پاشا سمیت چودہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
مقدمے میں ٹیلی گراف ایکٹ،زیردفعہ ایک سوتیئس اے،ایک سوچوبیس،ایک سونواورانسداددہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات شامل کی گئی ہے۔