Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:رینجرزاختیارات کے معاملے پروزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ روانگی سے قبل وزیراعلیٰ نے سندھ کا مقدمہ وفاق میں پیش کرنے کے لیے صوبائی وزراتی کمیٹی کے اجلاس میں سینئروزراء سے مشاورت کی۔رینجرزکوازخوداختیارات دینے کے معاملہ کے سلسلے میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات کل ہوگی۔ وزیر اعظم کراچی آئے توایئرپورٹ پرقائم علی شاہ نے کئی باردل کی بات کرنا چاہی۔تاہم وزیراعظم نے وزیراعلی کوآرام کرنے اوراسلام آباد آنے کی دعوت دیدی۔وزیراعلیٰ نے بھی ملاقات قیادت کے مشورے سے مشروط کی۔ سندھ کا کیس پیش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے آج شام سینئروزراء سے مشاورت کی۔وزارتی کمیٹی اجلاس میں طے پایا کہ وفاق سے دہشتگردی اورکرپشن کو الگ الگ رکھنے کا مطالبہ ہوگا۔کراچی آپریشن کے لیے وفاق کے حصے کے فنڈز کا بروقت اجرا بھی مطالبات کی فہرست میں شامل رہے گا۔شکوے شکایت اورمطالبات کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ شہراقتدار پہنچے۔ جہاں اب کل کی ملاقات کا انتظارہے۔
اسلام آباد:رینجرزاختیارات کے معاملے پروزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ روانگی سے قبل وزیراعلیٰ نے سندھ کا مقدمہ وفاق میں پیش کرنے کے لیے صوبائی وزراتی کمیٹی کے اجلاس میں سینئروزراء سے مشاورت کی۔
رینجرزکوازخوداختیارات دینے کے معاملہ کے سلسلے میں وزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات کل ہوگی۔
وزیر اعظم کراچی آئے توایئرپورٹ پرقائم علی شاہ نے کئی باردل کی بات کرنا چاہی۔تاہم وزیراعظم نے وزیراعلی کوآرام کرنے اوراسلام آباد آنے کی دعوت دیدی۔وزیراعلیٰ نے بھی ملاقات قیادت کے مشورے سے مشروط کی۔ سندھ کا کیس پیش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ نے آج شام سینئروزراء سے مشاورت کی۔
وزارتی کمیٹی اجلاس میں طے پایا کہ وفاق سے دہشتگردی اورکرپشن کو الگ الگ رکھنے کا مطالبہ ہوگا۔کراچی آپریشن کے لیے وفاق کے حصے کے فنڈز کا بروقت اجرا بھی مطالبات کی فہرست میں شامل رہے گا۔
شکوے شکایت اورمطالبات کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ شہراقتدار پہنچے۔ جہاں اب کل کی ملاقات کا انتظارہے۔