ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ سلمان خان کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم 'بجرنگی بھائی جان' نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے تھے۔
لوگوں کو فلم میں سلمان خان کی ادکاری نے بیحد متاثر کیا تھا ،جبکہ منی کا کردار نبھانے والی چھوٹی سی اداکارہ ہرشالی ملہوترا کی اداکاری کو بھی بیحد پسند کیا گیا تھا۔
وہ تمام لوگ جو ہرشالی اور سلمان کی جوڑی کو ایک بار پھر ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں ان کا انتظار ختم ہوا ،منی اور بھائی جان کی یہ جوڑی پھرساتھ آرہے ہیں لیکن اس بار کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار میں ۔
ہرشالی نے حال ہی میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں دونوں اداکار نظر آرہے ہیں جبکہ انہوں نے تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی جاری کیاہے۔
'ہم دونوں ایک بار پھر ساتھ کام کررہے ہیں'
بشکریہ:انڈیا ٹائمز