Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
ڈسکہ:پنجاب میں داعش کا نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشتگردی لاہور نے ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا،ملک کے کونے کونے میں کارروائیاں جاری۔محکمہ انسداد دہشتگردی لاہور نے پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں بڑی کارروائی کی۔سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ڈسکہ لاری اڈے پر گھیرا،جس کے بعد مقابلہ ہوا،جس میں گیارہ دہشتگرد پکڑے گئے۔ گرفتار افراد میں قمر زمان مغل،حمزہ اور یاسر سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ہونے والوں کا تعلق داعش سے ہے،ان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ڈسکہ:پنجاب میں داعش کا نیٹ ورک پکڑا گیا، محکمہ انسداد دہشتگردی لاہور نے ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا،ملک کے کونے کونے میں کارروائیاں جاری۔محکمہ انسداد دہشتگردی لاہور نے پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں بڑی کارروائی کی۔سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو ڈسکہ لاری اڈے پر گھیرا،جس کے بعد مقابلہ ہوا،جس میں گیارہ دہشتگرد پکڑے گئے۔
گرفتار افراد میں قمر زمان مغل،حمزہ اور یاسر سمیت دیگر دہشتگرد شامل ہیں۔گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے گرفتار ہونے والوں کا تعلق داعش سے ہے،ان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں۔