ممبئی:بولی وڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے ہونے والے جیون ساتھی بنٹی سج دیو کے بارے میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے سوناکشی سنہا کے دوست بنٹی سج دیو سے ان کی منگنی کی افواہیں سرگرم ہیں ۔
ان افواہوں پر پہلے تو سوناکشی نے خاموشی اختیار کئے رکھی،لیکن اب انہوں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ'یہ سب کچھ جھوٹ اور بے بنیاد باتیں ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افواہیں جو میری نجی زندگی اور میرے گھر والوں پراثر انداز نہیں ہوتیں میں ان پر دھیان نہیں دیتی،اور انہیں نظر انداز کرنے کی پوری کوشش کرتی ہوں ۔
لیکن جن افواہوں سےمیں اور میرا خاندان متاثر ہوتا ہے میں ان کی سختی سے تردید کرتی ہوں ،میری منگنی کی خبر سے میں اور میرے گھر والےبہت پریشا ن ہوئے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم جس دور میں جی رہے ہیں وہاں ٹیکنا لوجی بہت فاسٹ ہے آپ کو کچھ بھی کہنے کیلئے صرف ایک ٹویٹ کرنا پڑتا ہے اور آپ کی بات ہزاروں لوگوں تک پہنچ جاتی ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی ان دنوں اپنی آنے والی فلم 'اکیرا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،جو رواں سال ستمبر میں ریلیز کی جائے گی۔