نیپرا کی بجلی کی قیمت میں 2.49روپے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری

اپ ڈیٹ 24 اگست 2016 07:38am

اسلام آباد:نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 49پیسے فی یونٹ کمی کرنے کی منظوری دے دی ۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 1 ماہ کیلئے 2روپے 49 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے ۔

 نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 4روپے فی یونٹ رہی۔ صارفین سےجولائی میں 6 روپے 49 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

فیصلے کا اطلاق کےالیکٹرک کےصارفین پرنہیں ہوگا۔ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بھی ریلیف نہیں ملے گا۔

Read Comments