وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس

اپ ڈیٹ 24 اگست 2016 11:53am

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے،جس میں ملکی سلامتی کے امور پر مشاورت کی جاری ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہاہے،اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار،مشیرخارجہ سرتاج عزیز اورمشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سمیت  اعلیٰ سول و عسکری قیادت شریک ہے۔

مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ شرکا کونیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اورملٹری قیادت نے اس بات پراتفاق کیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں تمام رکاوٹیں دورکریں گے،لاانفورسمنٹ،ایجنسیز،پولیس کی ضروریات پوری کی جائیں گی ۔وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے ملک کو ہرصورت میں پاک کریں گے۔

Read Comments